تل ابیب:ایران کا اسرائیل میں نیا میزائل حملہ، درجنوں افراد زخمی

تل ابیب (اسرائیلی میڈیا، فوجی حکام) ایران نے شمالی اسرائیل میں ایک نیا میزائل حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق شمالی اسرائیل کے قصبے زرزیر میں ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائل داغا گیا جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز ایران کے مغربی اور وسطی علاقوں میں 200 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق لڑاکا طیاروں نے بڑے پیمانے پر تقریباً 20 حملے کیے جن میں مختلف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں بیلسٹک میزائل لانچرز، فضائی دفاعی نظام اور اسلحہ تیار کرنے والے مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔