تل ابیب (دی وال اسٹریٹ جرنل، غیر ملکی میڈیا) ایران کی جانب سے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر میزائل حملے کیے گئے، جس کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں 20 دھماکے سنائی دیے اور متعدد مقامات پر آگ لگ گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملوں کے بعد اسرائیلی شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور دفاعی فورسز نے فوری ردِ عمل ظاہر کیا۔
دوسری جانب امریکی اخبار دی وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں مزید 5 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق یہ اقدام خطے میں سیکیورٹی صورتحال کو کنٹرول کرنے اور امریکی مفادات کی حفاظت کے لیے کیا جا رہا ہے۔

