بالی ووڈ کے اسٹار اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے کہا ہے کہ شوہر کے کیریئر پر تنقید کروں تو وہ ردعمل میں کہتے ہیں ’میرے گھر میں ہی میرے دشمن ہیں‘۔
ایک پوڈکاسٹ کے دوران سنیتا آہوجا نے اپنے شوہر کے کیریئر کے دوران کی گئی غلطیوں پر بات کی اور بتایا کہ جب گووندا پر تنقید کی جائے تو اس کا ردعمل کیا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے شوہر نے اپنے فلمی کیریئر میں بہت سی پیشہ وارانہ غلطیاں کی، وہ اکثر مردوں کی طرح ’یس مین‘ ہیں، وہ تعمیری تنقید کو پسند نہیں کرتے۔
سنیتا آہوجا نے کہا کہ اس کے باوجود میں اکثر گووندا کو اُس کی پیشہ وارانہ غلطیوں سے آگاہ کرتی ہوں اور اس کا ردعمل ہوتا ہے میرے گھر میں ہی میرے دشمن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس پر میں کہتی ہوں ہم دشمن نہیں ہیں صرف حقیقت بتارہے ہیں، سن لیں، ایک ہیرو کی بغل میں چار چمچے ہوتے ہیں، جو واہ، واہ کرتے ہیں۔سنیتا آہوجا نے مزید کہا کہ اس پر گووندا کا جواب ہوتا ہے میں اُن میں سے نہیں ہوں۔واضح رہے کہ گووندا آخری بار فلم ’رنگیلا راجا‘ میں نظر آئے تھے۔