توقیر ناصر نے مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ فلم کیوں ٹھکرادی؟

تمغۂ امتیاز اور ستارہ امتیاز کے حامل پاکستان شوبز انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار توقیر ناصر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ سے فلم کی پیشکش موصول ہوئی تھی لیکن وہ فلم کرنہیں سکے۔

انہوں نے یہ انکشاف کیا کہ انہیں ایک بار بالی ووڈ میں ایک فلم کی پیشکش ہوئی تھی جس کی ہیروئن کوئی اور نہیں بلکہ مادھوری ڈکشٹ تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ بالی ووڈ فلم کرنا تو چاہتے تھے لیکن وہ وقت صحیح نہیں تھا، سیاسی گشیدگی کی وجہ سے وہ فلم کر نہیں کرسکا، جس کا افسوس ہے لیکن اس کے بعد کبھی بھارت میں کام نہیں کرنا چاہا۔

اداکار نے یہ بھی بتایا کہ مذکورہ فلم کی پیشکش انہیں بھارتی ہدایت کار ساون کمار کی جانب سے کی گئی تھی وہ پاکستانی ڈرامہ سیریل ’زنگار‘ کی کہانی پر فلم بنانا چاہتے تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل توقیر ناصر نے دوران انٹڑویو بتایا تھا کہ پڑوسی ملک سے انہیں بےحد پذیرائی ملتی رہی ہے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ شاہ رخ خان ان کی تعریف کرتے ہیں اور مختلف شخصیات کے ذریعے انہیں سلام اور نیک خواہشات بھیجتے رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے اجے دیوگن کے حوالے سے بھی بات کی تھی اور کہا تھا کہ وہ ان سے متاثر ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں