تھائی لینڈ:دنیا کی مہلک ترین ڈش کی وجہ سے 20 ہزار لوگ ہلاک ہوجاتے ہیں

تھائی لینڈ اور لاؤس میں کھائی جانے والی ایک مشہور روایتی ڈش کوئیپلا کے بارے میں کہا جاتا ہے غالباً یہ دنیا کی مہلک ترین ڈش ہے اور اس کی وجہ سے ہر سال لگ بھگ 20 ہزار لوگ ہلاک ہوجاتے ہیں۔

لاؤس کے لاؤ افراد اور تھائی لینڈ کے ایسان ریجن کے لوگ اسے سلاد سمجھتے ہیں۔

یہ کچی مچھلی کے قیمے، لیموں کے عرق، جڑی بوٹیوں اور مسالوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ جیسا کہ آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ مچھلی مسائل کا سبب بننے والا جزو ہے، مچھلی میں پیراسائٹس موجود ہوتے ہیں۔

یہ زیادہ تر کوئیپلا میکونگ بیسن کے علاقے کے تازہ پانی کی مچھلی سے بنائی جاتی ہے جس میں پیراسائیٹک فلیٹ ورومز موجود ہوتے ہیں۔

یہ پیراسائٹ انسانوں میں انتہائی خطرناک کینسر (کولانجیو کارسینوما) لاحق ہونے کے حوالے سے جانا جاتا ہے جو دراصل صفرا کی نالی (بائل ڈکٹ) کا کینسر کہلاتا ہے، جس سے صرف تھائی لینڈ میں ہر سال 20 ہزار افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں