بانکوک/پنوم پین (ایجنسیاں)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان نئے جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے ساتھ جنگ بندی نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔کمبوڈیا نے بھی تھائی لینڈ کے ساتھ تمام سرحدی گزرگاہیں تا حکمِ ثانی بند کر دی ہیں، جس کی تصدیق کمبوڈین وزارت داخلہ نے کی ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سرحدی بندش کا فوری اطلاق ہو گا۔
دوسری جانب تھائی نگراں وزیرِ اعظم نے کہا کہ کمبوڈیا کے ساتھ جنگ بندی نہیں ہوئی اور فوج متنازع سرحد پر لڑائی جاری رکھے گی۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ دونوں ممالک جمعہ سے جھڑپیں روکنے پر رضامند ہیں، لیکن تھائی لینڈ کی جانب سے فوری طور پر معاہدے کی نفی نے صورتحال کو پیچیدہ کر دیا ہے۔

