تھورن کلف پارک سے متعلق الزامات پررکن پارلیمنٹ راب اولیفنٹ کا جواب

برامپٹن(نمائندہ خصوصی)ڈان ویلی ویسٹ سے منتخب رکن پارلیمنٹ راب اولیفنٹ (Rob Oliphant) نے حالیہ دنوں تھورن کلف پارک کمیونٹی پر کیے گئے بے بنیاد اور شرانگیز حملے پر سخت ردِعمل دیا ہے۔

انہوں نے کہا”بطور رکن پارلیمنٹ، مجھے اپنے حلقے ڈان ویلی ویسٹ کی تمام برادریوں کی نمائندگی پر فخر ہے۔ مجھے حال ہی میں اطلاع ملی کہ کسی ایسی فرد نے، جو غالباً کبھی تھورن کلف پارک آئی ہی نہیں، اس معزز علاقے کو منفی انداز میں نشانہ بنایا۔ اگر وہ یہ بیان پڑھ رہی ہیں تو میں انہیں کھلے دل سے دعوت دیتا ہوں کہ میرے ساتھ تھورن کلف کی سیر کریں، لوگوں سے ملیں، دکانوں، ریستورانوں اور عبادت گاہوں کا دورہ کریں۔”

انہوں نے مزید کہا”تھورن کلف پارک ایک متنوع، پُرامن اور باہمی احترام پر قائم کمیونٹی ہے، جس میں ایک بڑی مسلم آبادی سمیت دیگر مختلف پس منظر رکھنے والے افراد بستے ہیں، جو سب مل کر ہماری سوسائٹی کو بہتر بنا رہے ہیں۔ ہمیں ایک دوسرے پر الزامات لگانے کی بجائے، ایک دوسرے کو سننے اور سمجھنے کی ضرورت ہے۔ افواہوں، قیاس آرائیوں اور بدگمانیوں سے صرف تفریق پیدا ہوتی ہے۔”راب اولیفنٹ نے اپنی بات کا اختتام ان الفاظ پر کیا کہ “ہماری وحدت، تنوع اور باہمی احترام ہی ہماری اصل طاقت ہیں۔ آئیں، سچائی اور ہم آہنگی کو فروغ دیں۔”

اپنا تبصرہ لکھیں