تہران (ایرانی میڈیا/عرب میڈیا) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔عباس عراقچی کے مطابق سعودی حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ایران کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کے باوجود ایران پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کو خراب نہیں کرنا چاہتا اور صورتحال کو مزید بگاڑنے سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے۔
اس سے قبل ایران کے صدر مسعود پزشکیان بھی کہہ چکے ہیں کہ ایران پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملہ نہیں کرے گا جب تک ان ممالک کی سرزمین سے ایران پر حملہ نہ کیا جائے۔ایرانی صدر کے مطابق عبوری لیڈر شپ کونسل نے علاقائی ممالک کے خلاف حملوں سے گریز کی منظوری دے دی ہے۔

