تیسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی ریکارڈ فتح، جنوبی افریقہ کو 276 رنز سےشکست

میکے (اسپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا نے تیسرے اور آخری ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو تاریخ کی بدترین شکست دیتے ہوئے 276 رنز سے ہرا دیا۔

آسٹریلوی بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50 اوورز میں صرف 2 وکٹوں پر 431 رنز بنائے۔ٹریوس ہیڈ نے 142 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی.کپتان مچل مارش نے 100 رنز بنائے.کیمیرون گرین نے صرف 55 گیندوں پر 118 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے.الیکس کیری 50 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقی ٹیم ہدف کے تعاقب میں بری طرح دباؤ کا شکار رہی اور صرف 22 کے اسکور پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔ پوری ٹیم 25ویں اوور میں 155 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

میچ کے بعد مچل مارش نے کہا کہ “یہ واقعی شاندار دن تھا، ہمارے بلے بازوں نے بہترین کھیل پیش کیا، البتہ جنوبی افریقہ نے پہلے دو میچز میں سخت مقابلہ کیا۔”

واضح رہے کہ سیریز کے ابتدائی دونوں میچز جنوبی افریقہ نے جیت کر 1-2 سے سیریز اپنے نام کر لی۔

اپنا تبصرہ لکھیں