لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ ویمن کرکٹ ٹیم کو 53 رنز سے شکست دے دی۔قومی ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز اسکور کیے۔ کپتان فاطمہ ثناء نے 30 گیندوں پر جارحانہ 47 رنز بنائے، جبکہ عالیہ ریاض اور سدرہ امین نے 26، 26 رنز کی اننگز کھیلیں۔
ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 17ویں اوور میں 91 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اینیری ڈارکسن 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔پاکستان کی جانب سے سدرہ اقبال نے 3 جبکہ فاطمہ ثناء نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ ویمن ٹیم تین میچوں کی سیریز پہلے ہی 2-1 سے اپنے نام کرچکی ہے۔

