بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ کرشمہ کپور نے انڈسٹری کے تینوں خانوں کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں 50 سالہ کرشمہ کپور نے شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں بات کی۔
کرشمہ کپور نے کہا کہ ہم سب واقعی ایک ساتھ بڑے ہوئے ہیں، میرے خیال میں تینوں خان بہت خاص اور ایک دوسرے سے بہت مختلف ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے کام کرنے کے انداز بھی بہت مختلف ہیں، سلمان خان زیادہ مستی والے اور مزے دار ہیں لیکن شوٹنگ کے وقت وہ بہت سنجیدہ ہوتے ہیں۔
کرشمہ کپور نے کہا کہ شاہ رخ خان انتہائی محنتی اداکار ہیں، وہ واقعی آپ کے ساتھ بیٹھ کر آپ کی مدد کرتے ہیں اور سکھاتے ہیں جو کہ ان کی بہت بڑی خوبی ہے۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ عامر خان کے ساتھ کام کر کے مجھے بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔