سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا اپنی بہن انعم مرزا کے ہمراہ فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان بھی حج کیلئے سعودی عرب میں ہی موجود ہیں اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ثنا خان کی مکہ مکرمہ سے ایک ساتھ تصویر بھی سامنے آگئی۔ثانیہ مرزا اپنی بہن انعم مرزا اور خاندان کے لوگوں کیساتھ فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں ہیں، وہاں انکی ملاقات بھارت کی سابقہ فلم اسٹار ثنا خان اور سحر افشاں سے ہوئی۔اس ملاقات کی تصویر بھارتی اداکارہ ثنا خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی اور ساتھ ہی لکھا کہ ’الحمداللہ ہمارا عمرہ ہوگیا ہے، اب ہمیں ارکان حج کے آغاز کا بےصبری سے انتظار ہے۔بھارتی اداکارہ ثنا خان نے اپنی اسٹوری میں ثانیہ مرزا، انعم مرزا، سحر افشاں اور طارق جمیل کو ٹیگ کیا جو ثنا خان کے بیٹے ہیں۔بھارٹی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے 9 جون کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری ایک پوسٹ میں بتایا تھا کہ وہ مقدس سفر حج کے لیے جارہی ہیں، انکا بھی بُلاوا آگیا ہے۔ثانیہ مرزا نے پوسٹ میں بتایا تھا کہ یہ عظیم سعادت حاصل ہونے پر انکا دل عاجزی اور شکر گزاری سے بھرا ہوا ہے اور انہوں نے دعا بھی کی تھی کہ اللہ پاک انکی عبادت کو قبول کرے اور انکی رہنمائی بھی۔
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days