جان بولٹن خفیہ معلومات کے غلط استعمال کے الزام میں حکام کے حوالے

میری لینڈ(نمائندہ خصوصی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق قومی سلامتی مشیر جان بولٹن نے خفیہ معلومات کے غلط استعمال کے الزامات میں خود کو حکام کے حوالے کر دیا۔ الزامات کے مطابق بولٹن نے اپنی کتاب میں حساس معلومات اپنے دو رشتہ داروں کے ساتھ شیئر کیں۔

بولٹن پر آٹھ الزامات قومی دفاعی معلومات کی ترسیل اور دس الزامات ان معلومات کے غیر قانونی تحفظ کے لگائے گئے ہیں، ہر الزام پر زیادہ سے زیادہ 10 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ بولٹن اور ان کے وکیل کا موقف ہے کہ کوئی معلومات غیر قانونی طور پر شیئر یا محفوظ نہیں کی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں