‘جان وک’ تھائی لینڈ کی سڑکوں پر اسٹریٹ فوڈ بیچنے لگے

مشہور زمانہ امریکی فلم جان وک کے جان تھائی لینڈ کی سڑکوں پر اسٹریٹ فوڈ بیچنے لگے، انکی چائے کافی بیچتے اور برتن دھوتے ہوئے ویڈیوز بھی وائل ہوگئیں۔

ہوا کچھ یوں کہ کینیڈا کے سپر اسٹار اداکار کینو ریوز کا ہم شکل تھائی لینڈ کی سڑکوں پر نظر آگیا، جس نے اسے دیکھا وہ دھوکا کھا گیا اور اسے ایسا محسوس ہوا کہ وہ حقیقت میں جان وک کو دیکھ رہا ہو۔

مشہور زمانہ فلم جان وک میں کینو نے جان وک کا کردار نبھاتے ہوئے جو حلیہ بنایا بالکل ایسے ہی حلیے میں یہ شخص تھائی لینڈ کی سڑکوں پر نظر آیا۔

آندریز نامی اس شخص کا تعلق جرمنی سے ہے جس کی اہلیہ ٹُک کا تعلق تھائی لینڈ سے ہے جو اپنی اہلیہ کے آبائی گھر پر سسرالیوں سے ملنے آئے تھے۔

ٹُک نے تھائی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں جرمنی میں ہی اس بات کا اندازہ ہوگیا تھا کہ انکے شوہر کینو ریوز جیسے لگتے ہیں، اسی لیے میں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنی بھوری زلفوں کو سیاہ کرلیں، انہیں تھوڑا بڑھا بھی لیں۔
ٹک نے بتایا کہ سوشل میڈیا شیئر شوہر کی ویڈیوز انہوں نے ہی بنائی تھیں جن میں آندریز کبھی کافی فروخت کرتے نظر آرہے ہیں تو کبھی فوڈ اسٹال کے برتن دھوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اس سلسلے میں آندریز نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کینو جیسا نظر آنے پر تھائی لوگوں نے جس طرح انکا خیرمقدم کیا ہے وہ قابلِ تعریف ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں