جاوید جعفری نے اننت امبانی و رادھیکا مرچنٹ سے متعلق کمال رشید کا دعویٰ مسترد کردیا

بالی ووڈ کے سینئر اداکار جاوید جعفری نے اداکار، پروڈیوسر اور رائٹر کمال رشید خان کے اس دعوے کو مضحکہ خیز قرار دیا جس میں کہا گیا ہے ان کے بیٹے میزان جعفری نے مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کو قریب لانے اور متعارف کروانے میں اہم کردار ادا کیا اور اس کے عوض اسے تحفے میں 30 کروڑ مالیت کا ایک فلیٹ ملا۔

واضح رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی حال ہی میں ممبئی میں شادی ہوئی ہے۔

کمال رشید نے اپنے ایکس ہینڈل پر لکھا کہ اداکار جاوید جعفری کے بیٹے میزان جاوید جعفری سندھو پیلس باندرہ ممبئی میں قیام پذیر ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ انھیں یہ فلیٹ مکیش امبانی نے تحفتاً دیا ہے جس کی مالیٹ 30 کروڑ روپے ہے، دراصل میزان نے رادھیکا مرچنٹ اور اننت امبانی کو ایک دوسرے سے متعارف کروایا، کچھ بھی ہوسکتا ہے۔(گرن ایموجی)۔

تاہم جاوید جعفری نے فوری طور پر کمال کے ٹوئٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، (کچھ بھی)!!! متعدد ایکس صارفین نے بھی جاوید جعفری کے جذبات کی تائید کی۔

ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کمال رشید اب تک اسے بھی واٹس ایپ فارورڈ سمجھتا ہے، ایک اور نے طنزاً کہا، اس پر یقین نہیں ہے؟ مطلب آپ واٹس ایپ کا درست استعمال نہیں کر رہے، اس کا ٹوئٹ ہی ہے کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ میزان جعفری، اننت امبانی کے قریبی دوست ہیں اور امبانی کی شادی کی ساری تقریبات میں گزشتہ ماہ وہ مسلسل حصہ لیتے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں