جاپان پارلیمانی الیکشن، حکمران اتحاد دوتہائی اکثریت سے کامیاب

ٹوکیو (خبر ایجنسیاں، جاپانی سرکاری میڈیا)جاپان میں قبل ازوقت پارلیمانی انتخابات میں حکمران اتحاد نے دوتہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی۔جاپانی سرکاری میڈیا کے مطابق 64 سالہ پہلی خاتون وزیراعظم سانائے تاکائیچی کی قیادت میں قدامت پسند حکمراں اتحاد نے 310 نشستیں حاصل کیں اور واضح برتری حاصل کی۔

رپورٹس کے مطابق جاپانی پارلیمان کے ایوانِ زیریں کی مجموعی 465 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی تھی۔وزیراعظم سانائے تاکائیچی نے کامیابی کے بعد کہا کہ ان کی حکومت مالیاتی پالیسی کے استحکام کو ترجیح دے گی اور ضروری سرمایہ کاری کو یقینی بنایا جائے گا۔خبر ایجنسی کے مطابق وزیراعظم نے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے سیلز ٹیکس میں 8 فیصد کمی اور دفاعی اخراجات میں اضافے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔سانائے تاکائیچی رواں سال اکتوبر میں حکمراں جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ منتخب ہونے کے بعد وزارتِ عظمیٰ کے منصب پر فائز ہوئی تھیں۔