جاپان کی 1600 بڑی کمپنیوں میں صرف 13 خواتین سی ای اوز ہیں:سروے

جاپان کی 1600 بڑی کمپنیوں میں صرف 13 خواتین چیف ایگزیٹکو آفیسرز (سی ای اوز) ہیں۔جاپانی نیوز ایجنسی کیوڈو کے سروے کے مطابق ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج میں درج 1643 فرمز کے چیف ایگزیکٹو افسران میں سے 1 فیصد سے بھی کم خواتین ہیں۔

اعداد و شمار جاپان کے کارپوریٹ سیکٹر میں خواتین کی تعداد بڑھانے اور حکومت کے اس صدی کے آخر تک ایگزیکٹو پوزیشن پر 30 فیصد خواتین کے ہدف کو پورا کرنے کے عمل میں ناکامی کو ظاہر کرتے ہیں۔

تازہ ترین تحقیق سے پتا چلا ہے کہ خواتین بورڈ ممبران کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جو مالی سال 2019 سے دُگنی ہے۔جاپانی حکومت نے ٹاپ لسٹڈ فرمز کو 2030 تک خواتین ایگزیکٹوز کا تناسب 30 فیصد یا اس سے زیادہ کرنے کا کہا ہے۔

جاپان میں تناسب بہتر ہو رہا ہے لیکن اب بھی یورپ اور شمالی امریکا میں 30 سے ​​40 فیصد کی شرح سے پیچھے ہے۔ مالی سال 2023 تک 122 کمپنیوں نے 30 فیصد کا ہدف حاصل کیا ہے، 68 فرمز کے پاس اب بھی کوئی اعلیٰ سطح کا خاتون عملہ نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں