بالی ووڈ کی مشہور جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے علیحدگی کے بارے میں گردش کرتی خبروں کی وجہ سے آج کل بھارتی میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
اب ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی کے بارے میں ایک دلچسپ کہانی سامنے آئی ہے۔
اس جوڑی کی شادی 20 اپریل 2007ء میں ہوئی اور اس وقت امتیابھ بچن کی والدہ اور ابھیشیک کی دادی تیجی بچن سخت بیمار تھیں اور اسپتال میں داخل تھیں اسی لیے بچن خاندان نے شادی دھوم دھام سے کرنے کے بجائے سادگی سے کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اسی لیے شادی میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا اور بالی ووڈ انڈسٹری کے بڑے حصّے کو اس شادی میں نہیں بلایا گیا تھا لیکن بعد میں سب کو نیک خواہشات کے کارڈز اور مٹھائیاں بھجوائیں جسے اداکار شتروگہن سنہا کے علاوہ سب نے قبول کرلیا۔
شتروگہن سنہا نے اپنے ایک انٹرویو میں کارڈ اور مٹھائی واپس کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ’جب بلایا ہی نہیں تو مٹھائی کس بات کی؟‘
انہوں نے مزید کہا مجھے امید تھی کہ امیتابھ یا بچن خاندان کا کوئی فرد مجھے مٹھائی بھجوانے سے قبل فون کرے گا لیکن کسی نے ایسا نہیں کیا۔