سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ کشمیری سبز ہلالی پرچم میں دفن ہوتے ہیں، یہی ہمارا محور و مرکز ہے۔راولاکوٹ میں یوم آزادی پر ’ہم ہیں پاکستان‘ کے عنوان سے منعقدہ جلسے سے خطاب میں سردار تنویر الیاس نے کہا کہ بھارت کو کشمیر سے نکلنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 77 برس سے کشمیری پاکستان کا حصہ بننے کےلیے قربانیاں دے رہے ہیں۔سردار تنویر الیاس نے مزید کہا کہ جب تک ایک بھی پاکستانی زندہ ہے کشمیر پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔اُن کا کہنا تھا کہ بنگلادیش والوں نے بھی سبز ہلالی پرچم لے کر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ہیں۔سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے یہ بھی کہا کہ کشمیری سبز ہلالی پرچم میں دفن ہوتے ہیں، یہی پرچم ہمارا محور اور مرکز ہے۔
حالیہ خبریں
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days