کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و ماڈل نادیہ خان کا کہنا ہے کہ جب کوئی میری جھوٹی تعریفیں کرتا ہے تو مجھے چڑ ہوتی ہے۔
نادیہ خان نے اپنی ایک ایسی ڈیزائنر دوست کو قصہ سنایا جس سے ان کی دوستی کو چند ہی دن گزرے تھے۔
نادیہ خان نے بتایا کہ ایک دفعہ مجھے میری ڈیزائنر دوست ملی جس سے دو بار ہی ملاقات ہوئی تھی، تیسری ملاقات میں وہ مجھے کہتی ہے کہ ’نادیہ تمہارا جو دل ہے نا وہ سونے کا ہے۔ تمہارا دل بہت خوبصورت ہے۔ تمہاری سوچ، مثبت خیالات، تم جو لوگوں کیلیے کرتی ہو۔۔۔‘
اداکارہ و میزبان نے بتایا کہ میں نے اسے وہیں روک لیا اور پوچھا کہ تم مجھے جانتی ہو؟ میں نے اسے کہا کہ ہم دوسری یا تیسری بار مل رہے ہیں، جتنی تم تعریفیں کر رہی ہو ایسی کوئی بات میرے اندر نہیں ہے، مجھے تمہاری باتوں سے گھبراہٹ ہو رہی ہے۔
نادیہ خان کے مطابق میں نے اسے کہا کہ یہ سب بکواس ہے برائے مہربانی چپ کر جاؤ، ٹھیک ہے میں تمہیں پسند ہوں لیکن میری جھوٹی تعریفیں مت کرو، مجھے پتا ہے تم جھوٹ بول رہی ہے اور دوسرا میں تمہیں پروموشن دے دوں گی مگر ایسی تعریفیں مت کرو۔
انہوں نے بتایا کہ جب کوئی میری جھوٹی تعریفیں کرتا ہے تو مجھے یوں محسوس ہوتا ہے جسے میرے جسم پر کیڑے چل رہے ہوں، جب اس نے مجھے کہا کہ تم کتنی عظیم ہو تب میں نے کہہ دیا کہ اب تم میری گاڑی سے اتر جاؤ۔نادیہ خان نے کہا کہ دراصل کوئی میری جھوٹی تعریفیں کرتا ہے تو مجھے بہت چڑ ہوتی ہے۔