جدہ :قومی ہیرو اتھلیٹ ارشد ندیم اور سابق کپتان شاہد آفریدی کے اعزاز میں تقریب

سعودی عرب کے شہر جدہ میں قومی ہیرو اتھلیٹ ارشد ندیم اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سفارتی افسران سمیت پاکستانی کمیونٹی کے اہم افراد بھی شریک تھے.

جدہ میں قونصل جنرل خالد مجید کی جانب سے منعقدہ تقریب میں سفارتی افسران اور کمیونٹی کے اراکین نے قومی ہیرو اتھلیٹ ارشد ندیم، بوم بوم شاہد خان آفریدی اور سابق وفاقی وزیر عطاءالرحمن کا خیر مقدم کیا اس موقعہ پر ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ قوم کی دعاوں کی بدولت پاکستان کو پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل ملا اور جس طرح سے پوری قوم نے ان کی پذیرائی کی ہے وہ مثالی ہے پاکستانی نوجوان کھیلوں کے میدان میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں سابق وفاقی وزیر عطاءالرحمن کا کہنا تھا کہ ہمارا نوجوان طبقہ معمار پاکستان ہے جو باصلاحیت بھی ہے اور تعلیم اور کھیل کے شعبے سمیت دیگر شعبوں میں بھی آگے بڑھنے کا ہنر جانتا ہے اس لیے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ مثبت سرگرمیوں کا حصہ بنیں قونصل جنرل خالد مجید نے اس موقعہ پر کہا کہ پاکستان ایک عظیم مملکت ہے جس کا ہر فرد ملک و قوم کے لیے اہمیت رکھتا ہے اور ہمارے قومی ہیروز ہمارا فخر ہیں جنھوں نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں