سعودی عرب کے شہر جدہ میں بین الاقوامی کتاب میلے کا انعقاد جس میں 22ممالک کے پبلشرز کی جانب سے سٹالز لگائے گئے ہیں جن پر مختلف موضوعات پر مبنی کتب لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں.
جدہ کے سپر ڈوم میں منعقدہ بین الاقوامی کتاب میلے میں 22 ممالک کے ایک ہزار سے زائد مقامی اور عالمی شہرت یافتہ پبلشرز شرکت کررہے ہیں میلے میں مختلف موضوعات پر مبنی مجموعی طور تین لاکھ سے زائد کتب موجود ہیں جن میں کتاب بینی کے شوقین افراد کی بڑی تعداد دلچسپی لے رہی ہے 21 دسمبر تک جاری رہنے والے کتب میلے میں ثقافتی شوز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جبکہ تعلیمی اور ادبی محافل اور ورکشاپس بھی منعقد کی جا رہی ہیں بچوں کی دلچسپی کے لیے بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے.