سعودی عرب کے شہر جدہ میں میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں نامور گلوکار ابرارالحق نے اپنی شاندار لائیو پرفارمنس سے شرکاء کو جھومنے پر مجبور کر دیا .جدہ میں منعقدہ دمدار میوزیکل نائٹ میں پاکستانی کمیونٹی کے سینکڑوں افراد شریک تھے اس موقعہ پر نامور گلوکار ابرارالحق نے لائیو پرفارم کیا.
اپنے مشہور گانے گا کر شرکاء کو جھومنے پر مجبور کر دیا جبکہ پردیسی بھائیوں کیلئےخصوصی گانا گا کر بھی سماں باندھ دیا ابرارالحق کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں مقیم اوورسیز ملک کا مثبت چہرہ ہیں جو دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان ہیں اور ہمارا فخر ہیں دمدار میوزک نائٹ کے آرگنائزر یاسر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی متحرک اور فعال کردار ادا کر رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم ان کی تفریح کے میوزک نائٹ کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ ان کو بہتر تفریحی ماحول میسرآسکے.