نامور پاکستانی کرکٹر بوم بوم آفریدی سعودی عرب پہنچے جہاں انہوں نے پاکستان انٹرنیشنل سکول کا دورہ کیا اور بچوں کو کرکٹ کھیلنے سمیت زندگی کی اننگز کو بہتر انداز سے گزارنے کے گر سیکھائے.
بوم بوم شاہد آفریدی جدہ میں پاکستان انٹرنیشنل سکول پہنچے تو قونصل جنرل خالد مجید اور پرنسپل عدنان ناصر سمیت دیگر نے استقبال کیا جبکہ بچوں نے بھی ان کا بھرپور استقبال کیا اس موقعہ پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اندرون اور بیرون ممالک مقیم پاکستانی بچوں میں کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے حوالے سے ٹیلنٹ موجود ہے جو اپنی صلاحیتوں کو منوا کر ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں.
شاہد آفریدی نے بچوں سے کہا کہ وہ زندگی کو بہتر انداز سے گزارنے کے لیے اپنے مقاصد کے حصول کے لیے تندہی کے ساتھ اگے بڑھیں تاکہ وہ ہر میدان میں کامیابی کے ساتھ زندگی بسر کر سکیں اس موقعہ پر قونصل جنرل خالد مجید اور پرنسپل عدنان ناصر کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی ہمارا فخر ہیں جنھوں نے ہمیشہ پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور پاکستانی کرکٹ کو مضبوط بنایا ہے.