جدہ :وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کر کے پاکستان روانہ

جدہ / اسلام آباد (بیورو رپورٹ)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن واپسی کا سفر شروع کر دیا ہے۔ سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی کی ایکس (سابق ٹوئٹر) پوسٹ کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے شہر جدہ سے پاکستان کیلئےروانہ ہو گئے۔

جدہ ایئرپورٹ پر وزیراعظم کو پرتپاک الوداع کہا گیا۔ انہیں رخصت کرنے والوں میں گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ جلاوی، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر نواف بن سعید المالکی، پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق اور دیگر اعلیٰ سفارتی اہلکار شامل تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں