جرمنی:خراب موسم اور نیٹ ورک خراب ہونے کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت بری طرح متاثر

جرمنی:ریلوے حکام کے مطابق خراب موسم تکنیکی مسائل اور ریلوے نیٹ ورک پر جاری تعمیراتی کاموں کے باعث ٹرینوں کا نظام متاثر ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صورتحال پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں اور جلد ہی سروس کو معمول پر لایا جائے گا .

جرمنی کے صوبہ بادن ورٹمبرگ میں ٹرینوں کی شدید تاخیر کے باعث مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے .ڈوئچے بان (Deutsche Bahn) کی جانب سے متبادل کے طور پر بس سروس کا انتظام کیا گیا ہے.

ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہونے کے باعث اسٹیشنز پر نصب معلوماتی اسکرینیں بھی بند کر دی گئی ہیں حکام کا کہنا ہے کہ مسلسل تبدیلیوں کی وجہ سے غلط معلومات کے خدشے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاہم، اس اقدام نے مسافروں کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں کیونکہ انہیں اپنی ٹرینوں کی آمد و رفت کے بارے میں کوئی معلومات نہیں مل رہیں .

روزمرہ سفر کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ انہیں دفاتر، تعلیمی اداروں اور دیگر اہم مقامات پر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ایک مسافر نے شکایت کی،ہمیں معلوم ہی نہیں کہ ٹرین کب آئے گی، اسکرینیں بند ہیں، ایپ پر بھی اپ ڈیٹ نہیں مل رہی، اور اسٹیشن کاعملہ بھی کوئی واضح جواب نہیں دے رہا ریل اسٹیشنوں پر صرف معافی تلافی کے اعلاعات نشر کئے جا رہے ہیں.

ریلوے انتظامیہ نے عارضی بس سروس فراہم کر دی ہے تاکہ متاثرہ مسافروں کو کچھ ریلیف مل سکے، لیکن بسوں میں شدید رش کے باعث زیادہ تر مسافر جگہ نہ ملنے کی شکایت کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں