جرمنی سے مسلح ڈکیتی سمیت سنگین جرائم میں ملوث افغان باشندہ ملک بدر

برلن(ایجنسیاں)جرمنی نے مسلح ڈکیتی سمیت سنگین جرائم میں ملوث ایک افغان باشندے کو ملک بدر کر دیا ہے۔ جرمن وزارت داخلہ کے مطابق سنگین جرائم میں ملوث دیگر افغان باشندوں کو بھی مرحلہ وار ملک بدر کیا جا رہا ہے۔

افغان جریدے کے مطابق 2018 سے اب تک 220 سے زائد جرائم میں ملوث افغان پناہ گزینوں کو جرمنی سے بے دخل کیا جا چکا ہے۔ بین الاقوامی جریدے نے بتایا کہ 2024 میں 28 جبکہ 2025 میں 81 افغان باشندوں کو جرمنی سے ملک بدر کیا گیا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2025 کے دوران ایران بھی لاکھوں افغان شہریوں کو ملک بدر کر چکا ہے۔