جرمنی میں ٹیکسی کاروبار بحران کا شکار ،پاکستانی ڈرائیورز اور مالکان پریشان

جرمنی میں ٹیکسی اور اوبر کا کاروبار زوال پذیر ہونے کے باعث پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور شدید مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں .جرمنی بڑھتی ہوئی مہنگائی، سخت حکومتی قوانین اور جدید سفری متبادل کی وجہ سے مسافروں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے جس سے ہزاروں ڈرائیوروں کا روزگار خطرے میں پڑ گیا ہے .

جرمنی میں مقیم پاکستانی ٹیکسی ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ پہلے روزانہ معقول کمائی ہو جاتی تھی مگر اب گھنٹوں انتظار کے بعد بھی مناسب مسافر نہیں ملتے کچھ ڈرائیور متبادل روزگار کی تلاش میں ہیں جبکہ کئی ان دنوں وطن واپسی پر غور کر رہے ہیں.

ٹیکسی یونینز حکومت سے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کی درخواست کر رہی ہیں، تاہم اگر حالات نہ بدلے تو جرمنی میں ٹیکسی کاروبار مکمل ختم ہونے کا خدشہ ہے، جس سے ہزاروں پاکستانی ڈرائیور بے روزگار ہو سکتے ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں