آج بھی جرمنی میں گھوڑا بھگی کا استعمال مختلف روایتی تقریبات، سیاحت، شادیوں، اور دیگر اہم مواقع پر کیا جاتا ہے۔ مثلاً، جرمنی کے شہر بادن بادن مخصوص “گھوڑا بھگی ٹورز” فراہم کیے جاتے ہیں، جہاں سیاح تاریخی مقامات اور قدرتی مناظر کا نظارہ کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ، ہر سال جرمنی میں مختلف میلوں اور تہواروں میں گھوڑا بھگیاں چلانے کی روایت برقرار رکھی جاتی ہے، جیسے کہ کرسمس کی آمد اور دیگر ثقافتی جشن کے موقع پراس گھوڑابھگی کی روایت برقرارنظرآتی ہے۔اس کے علاوہ، جرمن ہارس شو اور گھوڑا ریسنگ کے ایونٹ بھی ہوتے رہتے ہیں، جو گھوڑوں کی تربیت اور اسپورٹس کے حوالے سے جرمنی کے کلچر کا ایک حصہ ہیں.