جرمنی،کالسروے(شوکت گورایہ) جرمن چانسلر وزیر خارجہ اور ڈیفنس منسڑ کے ہمراہ دفاعی اتحاد نیٹو کی 75 سالگرہ میں شرکت کے لیے واشنگٹن روانہ ہوگئے ہیں.نیٹو اپنی 75 ویں سالگرہ منا رہا ہے اسی سلسلہ میں جرمنی کے چانسلر اولاف شولز، وزیر دفاع بورس پسٹوریس اور وزیر خارجہ اینالینا بیربوک واشنگٹن ڈی سی میں 32 اتحادیوں کے اجلاس میں جرمنی کی نمائندگی کرنے کے لیے واشنگٹن روانہ ہو گئے ہیں.
جن موضوعات پر بات کی جائے گی ان میں روسی توسیع پسندی، یوکرین کی حمایت اور تائیوان اور چین کی پالیسی شامل ہیں. سویڈن اس کا رکن بننے کے بعد پہلی بار نیٹو کے سربراہی اجلاس میں حصہ لے گا 24 فروری 2022 کو شروع ہونے والی روسی جارحیت کی جنگ کے جواب میں سویڈن اور فن لینڈ نے اپنا غیر جانبدارانہ موقف ترک کر کے اس اتحاد میں شمولیت اختیار کر لی تھی. یہ نیٹو کے سیکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ کے عہدے سے مستعفی ہونے سے قبل آخری باقاعدہ سربراہی اجلاس ہوگا . یکم اکتوبر کو وہ دس سال بعد ڈچ سابق وزیر اعظم مارک روٹے کو نیٹو کا ڈنڈا سونپیں گے.