جرمن چانسلر کا دو روزہ دورہ چین، شی جن پنگ سے ملاقات اور عالمی امور پر گفتگو

بیجنگ ( چینی سرکاری میڈیا) جرمن چانسلر فریڈرک مارز دو روزہ دورے پر چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے، جہاں ان کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوئی۔چینی صدر نے اس موقع پر کہا کہ چین اور جرمنی کو اسٹریٹیجک تعاون کو بڑھانا چاہیے اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو ہمیشہ اہمیت دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی شراکت داری میں نئی پیشرفت کے لیے تیار ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق صدر شی جن پنگ نے جرمن چانسلر کے ساتھ یوکرین کے تنازع پر بھی تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ اس تنازع کا حل بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے ہی نکالا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین تنازع کے حل میں تمام فریقین کی مساوی شرکت ضروری ہے۔