خلیج فارس (ایجنسیاں)امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے۔بحری ٹینکروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والے پلیٹ فارم ٹینکر ٹریکرز کے مطابق خارگ جزیرے پر سات ٹینکر تیل لینے کیلئے کھڑے ہیں، جن میں سے پانچ پر تیل لوڈ کر دیا گیا ہے جبکہ دو ٹینکرز تیل لینے کے منتظر ہیں۔
خیال رہے کہ امریکا نے جمعے کی رات ایرانی جزیرے خارگ پر حملے کیے تھے۔ خارگ جزیرہ خلیج فارس میں ایران کے ساحل کے قریب تقریباً پانچ میل طویل ہے اور ایران کی تیل برآمدات کا مرکزی مرکز سمجھا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایران کی تقریباً نوے فیصد خام تیل برآمدات اسی جزیرے کے ذریعے ہوتی ہیں۔

