جلد ہی یوکرین کو ایف 16 طیارے دینا شروع کر دیں گے، نیدرلینڈز

نیدرلینڈز کی وزیرِ دفاع کاجسا اولونگرین نے کہا ہے کہ جلد ہی یوکرین کو معاہدے کے تحت 24 ایف 16 طیارے دینا شروع کر دیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کاجسا اولونگرین نے کہا کہ طیاروں کی یوکرین کو فراہمی کی اجازت دے دی گئی ہے۔

وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کے سبب پہلی کھیپ میں طیاروں کی تعداد پوشیدہ رکھی ہے۔

ایف 16 طیاروں کی ممکنہ فراہمی کے باعث یوکرینی ایئر بیس مسلسل بمباری کی زد میں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امکان ہے کہ ایف 16 طیارے اسی مہینے یوکرین کو دیے جائیں گے، یہ واضح نہیں ہے کہ طیارے کہاں رکھے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں