جماعت اسلامی کے دھرنے میں فلسطینی مزاحمتی تحریک کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ غائبانہ نماز جنازہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پڑھائی۔ فلسطینی سفارتخانے کا وفد بھی نماز جنازہ میں شریک ہوا۔علاوہ ازیں ملک کے مختلف شہروں میں بھی اسماعیل ہنیہ شہید کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔