جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا کردار ہے:مولانا فضل الرحمن

لندن(نمائندہ خصوصی)مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ ہمیشہ آئین اور جمہوریت پر شب خون مارا گیا .جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا کردار ہے.سیاستدانوں نے اپنے مفادات کیلئے جمہوریت پر سمجھوتہ کیا .مولانا فضل الرحمن نےخواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش آئے واقعے کی مذمت کی.برطانیہ کی ذمہ داری ہے کہ خواجہ آصف کے معاملے میں قانون کے مطابق کاروائی کرے .

مولانا فضل الرحمن جمیعت علمائے اسلام لندن کے عہدیداروں کے ساتھ صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے.نئے قانون کے ذریعے ملک کے اندر موجود ہر شہری کو مشکوک بنا دیا گیاہے. مولانا فضل الرحمن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے کئے گئے سوال پر جواب دیا کہ نہ ہم امریکہ کی سیاست میں مداخلت کرتے ہیں نہ انہیں اپنے ملک میں مداخلت کی اجازت دے سکتے ہیں۔امریکہ میں ری پبلکن کی حکومت ہو یا ڈپلومیٹس کی، دنیا کیلئے انکی پالیسی ایک ہے.میں کسی سیاستدان کو قید کرنے کے حق میں نہیں ہوں.مولانا نے عمران خان کی رہائی کی کوششوں میں اپنے کردار کی تردیدکردی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں