جنت مرزا کو لگتا ہے وہ ٹائٹینک کی ’روز‘ ہیں: اداکارہ کے نئے فوٹو شوٹ پر مداح کا تبصرہ

پاکستانی معروف ٹک ٹاکر، یوٹیوبر، کانٹینٹ کرئیٹر، ماڈل و اداکارہ جنت مرزا نے نیا فوٹو شوٹ شیئر کیا ہے۔

معمول کے مطابق جنت مرزا اپنے اس نئے فوٹو شوٹ میں بھی جان لیوا اداؤں سے صارفین کے دلوں پر قہر ڈھا رہی ہیں۔

اداکارہ کے اس فوٹو شوٹ کو لاکھوں صارفین پسند کر چکے ہیں جبکہ ان تصویروں پر تعریفی تبصروں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ان پوسٹس کو شیئر کرتے ہوئے مختلف کیپشنز دیے ہیں۔

جنت مرزا کی ایک پوسٹ پر مداح نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’جنت مرزا سمجھتی ہیں کہ وہ ٹائیٹینک فلم کی اداکارہ ’روز‘ ہیں۔

اداکارہ جنت مرزا نے اس تبصرے پر جواب بھی دیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’پرسکون رہیں، میں اس لڑکی کی طرح نہیں سوچتی ہوں۔‘

اپنا تبصرہ لکھیں