جنرل عزیز احمد: امریکہ نے بنگلہ دیش کے سابق آرمی چیف کے ملک میں داخلے پر پابندی کیوں لگائی؟

امریکی حکومت نے بنگلہ دیش کے سابق آرمی چیف جنرل عزیز احمد اور ان کے اہلخانہ کے ملک میں داخل ہونے پر پابندی لگا دی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے اس پابندی کا اعلان کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا گیا کہ ’وہ کرپشن میں ملوث تھے اور ان کی عمل کی وجہ سے بنگلہ دیش کے جمہوری ادارے کمزور ہوئے اور عوامی اداروں میں عوام کا اعتماد کم ہوا۔‘
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ’جنرل عزیز احمد نے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث اپنے بھائی کو احتساب سے بچنے میں مدد بھی فراہم کی۔‘ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ’جنرل عزیز احمد نے اپنے بھائی سے مل کر فوجی ٹھیکے دینے میں بے قاعدگیاں کیں اور اپنے ذاتی فائدے کے لیے سرکاری عہدوں پر تعیناتیوں کے عوض رشوت وصول کی۔‘
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ’امریکہ بنگلہ دیش میں کرپشن کے خاتمے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے تاکہ حکومتی خدمات شفاف اور سستی ہو سکیں، کاروبار میں بہتری آئے اور منی لانڈرنگ سمیت دیگر مالیاتی جرائم کی تفتیش اور سزائیں دینے کا عمل بہتر ہو سکے۔‘

اپنا تبصرہ لکھیں