جنوبی افریقا سیریز کی تیاری کیلئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کاکیمپ جاری

لاہور(سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقا ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کی تیاری کیلئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا کیمپ لاہور میں جاری ہے، دوسرے روز کھلاڑیوں نے جم اور این سی اے میں انڈور ٹریننگ کی۔پاکستان اور جنوبی افریقا ویمن کرکٹ ٹیم کے درمیان ون ڈے سیریز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

تین میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے جنوبی افریقی ٹیم 12 ستمبر کو لاہور پہنچے گی، مہمان ٹیم کے خلاف تیاری کیلئےپاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ لاہور میں جاری ہے۔

کرکٹرز نے دوسرے روز شام کے سیشن میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں انڈور ٹریننگ کی جبکہ ہوٹل کے جم میں فٹنس سیشن کیا۔بارش کے باعث ویمن ٹیم کا ایل سی سی اے گراؤنڈ میں صبح کا سیشن نہیں ہو سکا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں