جنوبی افریقہ نے بنگلادیش کیخلاف شکست کو جیت میں بدل دیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے 21ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلادیش کے خلاف شکست کو جیت میں بدل دیا۔

جنوبی افریقہ کے 114 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 109 رنز ہی بناسکی۔

نیو یارک کے نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

گزشتہ میچز کی طرح نیو یارک کی وکٹ اس میچ کی پہلی اننگز میں بھی بیٹرز کے لیے ڈراؤنا خواب بنی رہی۔

جنوبی افریقہ بیٹرز ابتدا میں تو سنبھل نہ سکے اور بنگلہ دیش کی عمدہ بولنگ کے سامنے بے بس نظر آئے جہاں اسکی 4 وکٹیں 23 رنز پر ہی گر گئیں۔

ایسے میں ڈیوڈ ملر اور ہینرک کلاسین نے 79 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر ٹیم کے ٹوٹل کو اس مشکل وکٹ پر 100 سے زائد لے جانے میں مدد کی۔ کلاسین 46 اور ملر 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنائے۔

بنگلادیش کی جانب سے تنظیم حسن نے 3، تسکین احمد نے 2 جبکہ رشد حسین نے ایک وکٹ لی۔

بنگلادیش کی ٹیم کپتان نجم الحسن شانتو، تنزید حسن، لٹن داس، توحید ہریدوئے، شکیب الحسن، محموداللّٰہ، جاکر علی، رشد حسین، تنظیم حسن، تکسین احمد اور مستفیض الرحمان پر مشتمل تھی۔

جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت آیڈن مارکرم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کوئنٹن ڈی کوک، ریزا ہینڈرکس، ہینرک کلاسین، ڈیوڈ ملر، ٹرسٹین اسٹبز، مارکو یانسین، کیشو مہاراج، کگیسو رباڈا، اینرک نورکیا اور اوٹنیل بارٹمین شامل تھے۔

گروپ ڈی میں اپنے دونوں میچز جیت کر جنوبی افریقہ کی ٹیم سر فہرست ہے۔ بنگلادیش کی ٹیم نے ایونٹ میں اب تک ایک میچ کھیلا ہے جس میں اس نے سری لنکا کو زیر کیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں