جنوبی افریقہ نے دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی

میکے (اسپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ نے دوسرے ایک روزہ میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے آسٹریلیا کو 84 رنز سے شکست دے دی اور سیریز 0-2 سے جیت لی۔

مہمان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں 277 رنز بنائے۔ اوپنر میتھیو بریٹزکے 88 اور ٹرسٹن اسٹبز 74 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ آسٹریلوی بولرز میں ایڈم زمپا نے 3، جبکہ مارنوس لبوشین اور نیتھن ایلس نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار رہی۔ صرف 38 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔ اگرچہ جوش انگلس نے 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، لیکن دوسرے بیٹرز پروٹیز بولرز کے سامنے جم نہ سکے اور پوری ٹیم 193 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر لنگی نگیدی نے 42 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کر کے آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو ہلا کر رکھ دیا۔ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 24 اگست کو کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں