جنوبی افریقہ کا اسرائیلی سفارتکار کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم

پریٹوریا (جنوبی افریقی وزارتِ خارجہ) جنوبی افریقہ نے اسرائیلی سفارتخانے کے ناظم الامور ایریل سیڈمین کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق اسرائیلی سفارتکار سفارتی آداب کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے اور وہ جنوبی افریقی صدر کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز مہم چلا رہے تھے۔وزارتِ خارجہ نے اسرائیل سے آئندہ سفارتی اصولوں کی پاسداری کا مطالبہ بھی کیا ہے۔