جنوبی اونٹاریو میں شدید سردی کا الرٹ، درجہ حرارت منفی 38 تک جانے کا امکان

ٹورنٹو (نمائندہ خصوصی+سی پی 24) کینیڈا کے جنوبی اونٹاریو کے وسیع علاقے میں شدید سردی کے باعث یلو لیول الرٹ جاری کردیا گیا ہے، جہاں درجہ حرارت ونڈ چِل کے ساتھ منفی 30 سے منفی 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس ہونے کا امکان ہے۔

ماحولیاتی ادارے انوائرمنٹ کینیڈا کے مطابق یہ سرد موسم جمعرات کی رات سے جمعہ کی صبح تک برقرار رہ سکتا ہے، جبکہ حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ کھلی جلد پر چند منٹ میں فراسٹ بائٹ ہوسکتا ہے۔

الرٹ ونڈسر سے گریٹر ٹورنٹو ایریا، بیری، پیٹر برو، کنگسٹن اور اوٹاوا تک پھیلا ہوا ہے، شہریوں کو گرم لباس پہننے اور غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ پالتو جانوروں کو بھی سردی سے بچانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔