بھارت میں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا نئی اور سپر لگژری گاڑیاں خریدنے کا ایک ٹرینڈ نظر آرہا ہے۔ اس فہرست میں ایک اور اضافہ جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے اداکار ناگا چیتنیا ہیں۔
البتہ ناگا کے پاس فیراری سے لے کر بی ایم ڈبلیو تک مختلف برانڈز کی لگژری گاڑیاں موجود ہیں، لیکن حال ہی میں انہوں نے اپنی گیراج میں ایک اور خوبصورت گاڑی کا اضافہ کردیا۔
انہوں نے اس مرتبہ مشہور کارساز کمپنی پورشے کی لگژری گاڑی خریدی ہے۔ پورشے 911 جی ٹی 3 آر ایس کی قیمت 3 کروڑ 51 لاکھ بھارتی روپے ہے۔
ناگا چیتنیا کی اپنی اس نئی گاڑی کے ساتھ تصاویر کو پورشے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔
کمپنی نے تحریر کیا کہ وہ ناگا چیتنیا کو پورشے فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں اور انہیں 911 جی ٹی 3 آر ایس دینے پر انتہائی مسرت محسوس کر رہے ہیں۔