وانا (نامہ نگار) جنوبی وزیرستان کے وانا رستم بازار میں بارودی مواد کے دھماکے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 31 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ڈی ایس پی اصغر علی شاہ کے مطابق دھماکہ سپرم مارکیٹ کے گیٹ کے قریب نصب بارودی مواد سے ہوا۔ زخمیوں میں 5 ایس ایچ او اور 2 اے ایس آئی شامل ہیں جبکہ عام شہریوں اور بچوں کو بھی نقصان پہنچا۔
ڈی ایچ کیو اسپتال وانا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور زخمیوں کا علاج جاری ہے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت شہدا کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے اور دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔

