جنوبی چین میں طوفانی بارشیں، 9 افرد ہلاک، 17 لاپتہ

چین کے جنوی ساحلی صوبوں گوانگ ڈونگ اور فوجیان میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 17 لاپتہ ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے کہ گوانگ ڈونگ میں گزشتہ روز (پیر) تک 5 افراد ہلاک، 15 لاپتہ اور 13 افراد کے پھنسے ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ فوجیان میں اتوار سے ہونے والی شدید طوفانی بارشوں کے باعث اب تک 4 افراد کے ہلاک ہونے اور 2 لاپتہ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ 378 مکانات منہدم ہو گئے

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبے کے ایک قصبے سیشوئی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 369.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

صوبے بھر میں ہنگامی حالات کے پیشِ نظر مقامی حکام کو متاثرہ افراد کے انخلاء اور متاثرہ علاقوں میں ضروری سامان پہنچانے کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کرنا پڑا۔

گزشتہ چند دنوں کے دوران ہونے والی ریکارڈ توڑ موسلا دھار بارشوں کے سبب صوبے بھر میں پانی جمع ہوگیا ہے، جس سے متاثرہ علاقے میں مجموعی طور پر 415 ملین یوآن (57.19 ملین ڈالرز) کا معاشی نقصانات ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں