جنگ بندی معاہدہ، اسرائیلی وفد مصر پہنچ گیا

اسرائیلی وفد غزہ جنگ بندی معاہدے پر بات چیت کےلیے مصر پہنچ گیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر اور قطر کی ثالثی میں غزہ جنگ بندی معاہدے کی کوششیں جاری ہیں۔

مصری حکام کے مطابق اسرائیلی وفد جنگ بندی معاہدے پر بات چیت کےلیے مصر کے شہر قاہرہ پہنچا ہے۔

گزشتہ ہفتے غزہ کے المواصی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے کے بعد مذاکرات میں تعطل آگیا تھا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق المواصی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 90 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں