جنگ مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب دیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ڈی جی آئی ایس پی آر نےکہا ہے کہ پاکستان ایک پُر امن ملک ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے لیکن اگر پاکستان پر جارحیت مسلط کی جاتی ہے تو افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان ٹیلی ویژن کے ہیڈکوارٹر میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کےہمراہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال پر بریفنگ دیتے پاک فوج کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان ایک پُر امن ملک ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے لیکن اگر پاکستان پر جارحیت مسلط کی جاتی ہے تو افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔

ان کیمرہ سیشن میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے سیاسی قائدین کو حکومتی سفارتی اقدامات اور ریاستی موقف سے بھی آگاہ کیا۔

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے تناظر میں ہونے والے سیشن میں سیاسی جماعتوں کے رہنما بڑی تعداد میں شریک ہیں، تاہم پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے بریفنگ میں شرکت سے انکار کردیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں