مسی ساگا(خصوصی رپورٹ)”جنگ نیوزکینیڈا” کی طرف سےعید قربان کے پرمسرت موقع پر تمام اہلِ وطن اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو دل کی گہرائیوں سے عیدالاضحیٰ مبارک!
ایڈیٹرانچیف اشرف خان لودھی نے کہاکہ یہ عید ہمیں ایثار، قربانی، صبر اور خلوص کا درس دیتی ہے۔ آئیں، ہم سب مل کر ان اقدار کو اپنی زندگیوں میں اپنائیں اور اپنے اردگرد موجود ضرورت مندوں کا خاص خیال رکھیں۔
آئی ٹی ہیڈ ہمایوں اکرم نے کہااللہ تعالیٰ ہماری عبادات، قربانیاں اور دعائیں قبول فرمائے، اور ہمیں خوشیوں، امن اور بھائی چارے کے ساتھ زندگی گزارنے کی توفیق عطا کرے۔ آمین۔
بیوروچیف محمدبابر نے کہاکہ یہ عید ہمیں اپنی خوشیوں میں غریبوں کوبھی شامل کرنے کادرس دیتی ہے.عیدکے اس موقع پر نمائندہ خصوصی محمدعمران عالم نے کہا کہ تمام مسلم امہ کو حج اور عیدالضحی کی خصوصی مبارکباد.اللہ تعالی ہم سب کو امن اور بھائی چارے کے ساتھ زندگی گزارنے کی توفیق دے.

