پاک بھارت کشیدگی کے باوجود پاکستان میں پی ایس ایل جاری رکھنے کا اعلان
پی ایس ایل 10میں بھارتی جارحیت میں شہید ہونیوالوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی
لاہور (بیورورپورٹ) پاکستان سپرلیگ کے 26 ویں میچ میں بھارتی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ سے قبل سٹیڈیم میں پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا۔یہ میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کے باوجود پی ایس ایل کے شیڈول میچز معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔دوسری جانب بھارت میں بھی انڈین پریمیئر لیگ کے مقابلے شیڈول کے مطابق جاری ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزادکشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ پنجاب کے شہروں مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں 2 مساجد شہید ہوئیں جبکہ دو بچوں سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے۔پاک فوج نے بھارتی بزدلانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کے 3 رافیل، ایک سکوئی، ایک مگ 29 اور ایک ڈرون تباہ کر دیا جبکہ بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کر دیا۔پاک فوج کے بھرپور اور تابڑ توڑ حملے کے بعد بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی۔