جنید خان کو فلم اسٹوڈیو میں داخلے سے کیوں روک دیا گیا تھا؟

گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم مہاراج کے ہدایتکار سدھارتھ ملہوترا نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کے مرکزی کردار اور بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کے بیٹے جنید خان کو ایک دفعہ یش راج فلم اسٹوڈیوز میں داخل ہونے سے روکا گیا تھا۔

سدھارتھ ملہوترا نے بتایا کہ سادہ مزاج جنید خان آٹو میں سفر کرتے یش راج فلمز اسٹوڈیو آئے جہاں سیکیورٹی اسٹاف نے انہیں روک لیا کیونکہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ وہ فلم مہاراج کے ہیرو اور عامر خان کے بیٹے ہیں۔

واضح رہے کہ جنید خان نے فلم مہاراج سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کیا ہے۔فلم کے اجرا کے بعد سے فلم بینوں اور ناقدین کی جانب سے تجزیے جاری ہیں۔

فلم میں جنید خان کے کرسن داس مولجی کے کردار کی ادائیگی کو نیچرل ایکٹنگ کی وجہ سے سراہا گیا ہے۔

ڈائریکٹر سدھارتھ پی ملہوترا نے جنید خان کے بارے میں کہا کہ ان میں غصہ یا ناراضی بالکل نہیں ہے جو کہ اکثر نوجوانوں میں پایا جاتا ہے جبکہ وہ آٹو میں سفر کرتے ہیں۔

انھوں نے جنید کی سادہ طبیعت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک برس تک فلم کی دیگر کاسٹ کے ساتھ انکے گھر آتے رہے تاکہ اسکرپٹ کی ریڈنگ اور پریکٹس کرسکیں جو کہ فلم میں انکے کورٹ سین اور ڈائیلاگ پر مبنی تھے۔

انھوں نے کہا کہ ایک نئے اداکار کے لیے یہ خاصا مشکل کردار تھا اسی لیے انھوں نے سنیہا اور میرے ساتھ ملکر اسکی ریہرسل کی۔ ہر مرتبہ میرے گھر پر رکشے میں آنے کی وجہ سے میرے اسٹاف نے پوچھا، کیا یہ عامر خان کا بیٹا ہے؟

اپنا تبصرہ لکھیں